اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔یہ بات "امیل لحود" نے ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست نے ایران کی جانب سے لبنان کی آرمی کو پیشرفتہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی کی راہ پر رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں۔
لبنانی صدر نے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں کہ ہم کو ایران سے فوجی ساز و سامان نہیں لینا ہے کیونکہ ہم ان کے ذریعے دوسرے ممالک کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں وہ سب جھوٹ کہتے ہیں کیونکہ لبنان نے نہ صرف اب تک کسی بھی ملک پر جارحیت نہیں کی ہے بلکہ وہ دوسرے ممالک تھے جنہوں نے ہماری سرزمین پر جارحیت کی ہے۔
انہوں نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یہ پناہ گزین لبنان میں موجود رہیں تا کہ وہ ان کے ذریعے ہمارے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا دیں۔
لحود نے کہا کہ لبنان مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اب ایک بین الاقوامی تنظیم بن چکی ہے اور ہم اس کے اہلکاروں کے ذریعے دنیا کے کونے کونے بالخصوص شام میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲